لکھنو: نگوہاںپولیس نے منگل کو معمر شخص کو لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتارنے والے چار ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ جمعرات کو پولیس نے انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ۔
ایس او نگوہاں کے مطابق غریب کھیڑا باشندہ رام غلام (۵۵) کا جھگڑا پڑوسی راہل ، شرون ، پریم بخش اور موہن لال گنج کے سکندر پور کے باشندہ بوا عرف سرویش سے ہوا تھا ۔ جھگڑے کے دوران چاروں ملزمین نے رام غلام کو لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ کر لہولہان کردیاتھا ۔ سنگین حالت میں کنبہ والوں نے رام غلام کو اسپتال میں بھرتی کرایا تھا ۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی ۔ پولیس نے گڈو کی تحریر پر ملزمین کے خلاف رپورٹ درج کی تھی ۔جانچ کے بعد پولیس نے جمعرات کو راہل ، شرون ، پریم اور بوا کو گرفتار کرلیا ۔