لکھنو:پارہ علاقہ میں مشتبہ حالت میں معمر شخص کی موت ہو گئی وہ بیہوسی کی حالت میں بدھیشور چوراہے کے نزدیک ملا تھا جسے لوگوں نے پولیس کی مدد سے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ پارہ کی آدرش وہار کالونی کا رہنے والا ستندر پرکاش شرما (۴۸) سنیچر کی دیر شب کھانا کھانے کے بعد گھر سے ٹہلنے کیلئے نکلا تھا جو بیہوشی کی حالت میں بدھیشور چوراہے پر پڑا ملا۔ وہیں لوگوں نے پولیس کو اطلاع دینے کے بعد اسے علاج کیلئے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔