آگرہ: اترپردیش میں آگرہ کے نیو آگرہ علاقے میں پولیس نے معمر خاتون کے قتل کے الزام میں اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ دیال باغ علاقے میں ویر نگر کے تلارام کی بیوی 85 سالہ شیلا کل صبح کمرے میں زخمی حالت میں پڑی ملی۔ سنگین حالت میں عورت کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اسکی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ اس کا بڑا بیٹا گوپال سرکاری محکمہ میں چوتھے درجے کا ملازم ہے اور شراب کا عادی ہے ۔ نشے میں وہ کئی بار اپنی ماں اور اہل خانہ کے ساتھ مار پیٹ کر چکا ہے ۔ وہ اسی مکان میں رہتا تھا لیکن گھر کی مرمت کا کام جاری ہونے کی وجہ سے وہ تین چار ماہ سے کرائے کے مکان میں رہ رہا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر موت کی وجہ کا پتہ چل سکے گا۔پولیس نے ملزم بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے ۔