گورکھپور(نامہ نگار)۔ بانس گائوںعلاقے میں پمپنگ سیٹ مکینک کو گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ واردات کے وقت مکینک ملزم کواس کے گھر چھوڑنے کے لئے جارہے تھے۔ موصولہ خبر کے مطابق بانس گائوںعلاقے کے بھئی سراگائوںکا باشندہ لال جی وشو
کرما (۴۸)میکنک تھا سنیچر کی شب لال جی کے بیٹے اور دیو ناتھ پور کے رہنے والے اکیس سالہ پریاتوش کے درمیان کسی بات کے سلسلے میں تنازع ہو گیاتھا۔ تنازع کی اطلاع ملنے کے بعد لال جی نے دونوں کو سمجھایا اوربیٹے کی سرزنش کے بعد اسے گھر بھیج دیا۔ اور پریہ توش کوبھی گھر جانے کیلئے کہا۔
لیکن پریہ توش نے بتایا کہ اس کی گاڑی خراب ہے اس لئے پریہ توش نے لال جی سے اسے گھر لے جانے کیلئے کہا ۔لال جی پریہ توش کوموٹر سائیکل سے گھر لے جانے کیلئے روانہ ہوگیا۔ گائوںکے باہر پہنچنے کے بعد پریہ توش نے ریوالور نکالا اورلال جی کوگولی ماردی۔گولی لگنے کے بعد لال جی زخمی ہوکرسڑک پر گر گیا اور پریہ توش موقع سے فرار ہوگیا۔ گولی کی آواز سن کرموقع پرگائوں کے لوگ جمع ہوگئے اورانھوںنے گولی لگنے کی اطلاع لال جی کے گھر والوںاور پولیس کودی۔گھر والوںاور گائوں والوںنے لال جی کومیڈیکل کالج میں داخل کرایا لیکن اس کی حالت تشویش ناک تھی اور علاج کے دوران ہی لال جی کی موت ہوگئی۔ ایس پی آر اے برجیش سنگھ نے بتایا کہ ملزم کی سرگرمی سے تلاش کی جارہی ہے ۔