ہردوئی:اتر پردیش میں ہردوئی کے پالی علاقے میں معمولی بات پر کچھ لوگوں نے کچھ نوجوان کا چاقو مار کر قتل کر دیا۔ اور اس کے ساتھی کو زخمی کر دیا ۔ پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ہردوئی کے بابرپور باشندہ رام دلارے اور اس کے ساتھ ہی رادھا رمن کا کل شام سریندر ، ہریندر وغیرہ سے کسی بات پر جھگڑاہو گیا۔
بات بڑھنے پر ان لوگوں نے رادھا رمن اور دلارے پر چاقو سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔بعد میں سنگین حالت میں زخمی رام دلارے (۳۵) کی موت ہو گئی ۔رادھا رمن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس ملزمین کی تلاشی میں مصروف ہے۔