مہوبہ۔ گزشتہ شب تھانہ شری نگر علاقہ کے تحت واقع قصبہ بھڈرا کے رہنے والے کیرانا دکاندار ۱۸ سالہ بھگوان چرن ولد ہر چرن اپنی دکان پر محلہ کے شیو کمار وغیرہ لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر شراب پی رہا تھا۔ آپس میں کہا سنی ہونے پر شیو کمار نے گولی مار کر بھگوان چرن کا قتل کر دیا۔ اس سلسلہ میں تھانہ شری نگر میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔