کرائسٹ چرچ۔تین بار عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنے والی انگلینڈ کی ٹیم نے افتتاحی بلے باز معین علی (128) کی جارحانہ سنچری اور ایان بیل (54) کی نصف سنچری کے بعد نپی تلی گیندبازی کی بدولت عالمی کپ کے پول اے مقابلے میں پیر کو اسکاٹ لینڈ کو 119 سے ہرا کر پہلی جیت کا مزہ چکھا۔عالمی کپ کے ابتدائی میچوں میں انگلینڈ کو میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے زبردست شکست کھانی پڑی تھی۔اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 304 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں اس
کاٹ لینڈ کی ٹیم 184 رنز بنا سکی۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کوٹزر نے عمدہ بیٹنگ کی اور انگلش پولرز کا جم کر مقابلہ کیا۔ انھوں نے 71 رنز اسکور کیے ۔ فن نے تین اور معین علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اسکاٹ لینڈ کی آٹھویں وکٹ 160 کے مجموعی اسکور پر گری جب فن نے کراس کو بولڈ کیا۔ اسکاٹ لینڈ کے آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی ڈیوی تھے جنھوں نے نو رنز بنائے ۔ ان کو فن نے آؤٹ کیا۔ بیرنگٹن بھی آٹھ رنز سکور کر کے معین علی کا نشانہ بنے ۔ پانچویں وکٹ اس وقت گری جب کوٹزر 71 رنز بنا کر معین علی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔مومسن اور کوٹز نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 60 رنز کی پاٹرنرشپ کی۔ تاہم 26 ویں اوور میں مموسن 26 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔ ان کو روٹ نے آؤٹ کیا۔ میچن اچھا کھیل پیش نہ کر سکے اور پانچ رنزا سکور کر کے فن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔اسکاٹ لینڈ کی دوسری وکٹ 47 کے مجموعی اسکور پر گری۔ کولمین سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ٹیم کی پہلی وکٹ جس وقت گری جب مکلیوڈ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ وہ اینڈریسن کی گیند کا نشانہ بنے ۔اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے تھے ۔اس سے پہلے افتتاحی بلے باز معین علی (128) کی جارحانہ سنچری اور ایان بیل (54) کی نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے عالمی کپ کے پول اے مقابلے میں آج اسکاٹ لینڈ کے سامنے 304 رن کا چیلنجنگ ہدف رکھا۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے ۔چھٹی اور ساتویں اور آٹھویں وکٹ تین گیندوں کے فرق سے گریں، 49 ویں اوور کی چوتھی گیند پر بٹلر آؤٹ ہوئے جنہوں نے 24 رنز بنائے ، اس کے بعد 50 ویں اوور کے پہلی گیند پر مورگن 46 رنز بنا کر ڈیوی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔ جبکہ اگلی ہی گیند پر واکس بھی ایک رنز بنا کر پویلین کی راہ لیتے نظر آئے ۔ 45 اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر انگلینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنے ۔پانچویں وکٹ ٹیلر کی تھی جنہوں نے 17 رنز بنائے ۔ 37 ویں اوور کے ختم ہونے پر انگلینڈ کا سکور 204 رنز تھا اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو ئے تھے ۔ 203 رنز کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ گر گئی جب اس کے چوتھے کھلاڑی جے ای روٹ صرف ایک رن بنا کر ڈیوی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔انگلینڈ کے دوسرے اوپنر معین علی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کرنے کے بعد 138 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے ۔ اس کی اننگز میں 12 چوکے اور پانچ چھکے شامل ہیں۔ بیلینس بھی معین کے بعد اسکور میں زیادہ رنز کا اضافہ کیے بنا پویلین لوٹ گئے ۔ انھیں 10 کے انفرادی اسکور پر ایونز نے آؤٹ کیا۔انگلینڈ کی دوسری وکٹ 34 ویں اوور کی تیسری گیند پر گری۔ ا س موقع پر انگلینڈ کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی گیری بیلنس 9 رنز پر کھیل رہے تھے ۔ انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے 34 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز مکمل کر لیے ۔ ایان بیل 54 رنز بنا کر برائنٹن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔ 11 ویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے 62 رنز بنائے اور اس کا کوئی کھلاڑی آوٹ نہیں ہوا۔اس موقع پر معین علی پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ ایان بیل نے 17 رنز بنائے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز معین علی اور ایان بیل نے اننگز کا آغاز کیا۔