مراد آباد: مغربی اترپردیش کے ضلع مراد آباد سمیت پورے علاقے میں برفیلی ہوا چلنے سے سخت سردی پڑ رہی ہے ۔سخت سردی اور صبح شام پڑنے والے گھنے کہرے کے سبب پورے علاقے میں معمولات زندگی درہم برہم ہے اور لوگ شام ہوتے ہی اپنے اپنے گھروں میں چھُپنے کو مجبور ہوجاتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بریلی میں کم از کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی ہے ۔گھنے کہرے اور سردی کے سبب سڑک اور ریلوے ٹریفک بُری طرح متاثر ہے اور یہاں مراد آباد جنکشن سے گزرنے والی طویل مسافت کی بیشتر ٹرینیں آج بھی اپنے مقررہ وقت سے ایک سے پانچ گھنٹے تاخیر سے چل رہی تھیں۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ آئندہ دو دنوں تک پورے علاقے میں اسی طرح سردی جاری رہے گی۔