نئی دہلی (وارتا)۔ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے والی کمپنی یونینار نے اپنے کاروبار کو مغربی اترپردیش سرکل میں فروغ دینے کا منصوبہ بنایاہے۔ کمپنی نے بتایاہے کہ اس کے تحت وہ مغربی اترپردیش سرکل کے مرادآباداوربریلی حلقہ میں اپنے نیٹ ورک کی توسیع کرنے جارہی ہے تاکہ یہاںکے صارفین کو بہتر خدمات دستیاب کرائی جاسکیں۔ کمپنی کامنصوبہ اس ماہ کے آخر تک مرادآباد میں ۲۶نئے بی ٹی ایس اور ۸نئے خردہ اسٹورکھولنے اور۱۸نئے بی ٹی ایس بریلی میں قائم کرنے کاہے۔ یونینار کے مطابق اس سرکل میں کمپنی کی ۳۶۴۱نیٹ ورک سائٹس،۲۵۵اسٹور، ۲۹۷ڈیلراور۶۰۰۰۰فروختگی مراکز ہیں ان میں سے ۵۵۸نیٹ ورک سائٹس، ۴۹؍اسٹور، ۴۸ڈیلر اور ۸۴۵۰فروختگی مراکز مرادآباد میں ہیں اوربریلی میں ۵۷۱نیٹ ورک سائٹس، ۴۶اسٹور، ۹۴ڈیلر اور ۹۹۲۳فروختگی مراکز ہیں۔