بریلی: یختہ بستہ سرد ہواؤں کے تھپیڑوں کی وجہ سے بریلی سمیت پورے مغربی اتر پردیش میں منجمد کرنے والی سردی نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے ۔ اتراکھنڈ کی بلند پہاڑیوں میں ہو نے والی برفباری سے پورے علاقے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آ گئی ہے ۔ سردی بڑھنے سے علاقے میں شام ڈھلتے ہی لوگ اپنے گھروں میں دبکنے مجبور ہونے لگے ہیں۔ علاقے میں صبح شام پڑنے والے کہرے نے رفتار پر لگام لگا رکھی ہے ۔ سردی کی وجہ سے سڑک اور ریل ٹریفک متاثر ہونے لگا ہے اور یہاں بریلی جنکشن اسٹیشن سے گزرنے والی لمبی دوری کی بہت ٹرینیں آج بھی اپنے مقررہ وقت سے تاخیر سے چل رہی تھیں۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ علاقے میں اگلے 24 گھنٹے میں موسم عام طور خشک رہے گا اور صبح دھندپڑنے کا اندیشہ ہے ۔