واشنگٹن:امریکہ کی مغربی ورجینیا ریاست میں آئے سیلاب کی وجہ سے اب تک 20افراد کی موت ہوچکی ہے ۔یہ اطلاع امریکہ کے ایمرجنسی مینجمنٹ محکمہ کی ترجمان نے دی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ علاقے میں بے حد خراب حالات ہیں اور یہ صدی کا سب سے زبردست سیلاب ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ ریاست کاگرین برائر کاؤنٹی علاقہ سب سے زیادہ متاثرہوا ہے اور وہاں اب تک 15افراد کی موت ہوچکی ہے ۔