بگہا:مغربی چمپارن ضلع کے مختلف تھانہ علاقے سے پولیس نے آج صبح نیپال چرس، گانجہ، پستول اور بڑی مقدار میں شراب برآمد کر کے دو اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔
بگہا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شنکر جھا نے یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر علی الصبح رام نگر تھانہ علاقے کے سگڑي بھاري گاؤں کے ٹھوٹھي ٹولا کے ایک گھر میں مسلح سرحد فورس (ایس ایس بی) اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور سے چھاپہ مارا۔ اس دوران وہاں سے ایک کلو 400 گرام نیپال چرس اور 450 گرام گانجہ برآمد کیا گیا۔
مسٹر جھا نے بتایا کہ موقع پر ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا جس کے پاس سے ایک مقامی پستول برآمد ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد منشیات کی قیمت بین الاقوامی بازارمیں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ وہیں دوسری طرف ضلع کے نورگیا تھانہ علاقے کے گھنے جنگل سے سٹی گنڈک ندی میں ایک فیری سے ایک ہزار بوتل نیپالی شراب برآمد کی گئی۔ پولیس نے اس دوران ضلع کے لوکریا تھانہ علاقے کے نتیش بگر جت رہنے والے ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے ۔ برآمد شراب نیپال سے گنڈک ندی کے راستے یہاں لائی جا رہی تھی۔