ماسکو۔21مارچ(یو این این) روس کے وزیر خارجہ
نے کہاہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے نشاندہی کی تھی کہ دنیا میں دو قطبی سیاسی نظام کی تباہی کے بعد استحکام پیدا نہیں ہوسکا۔ وزارت خارجہ کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا کہ ان حالات میں مغرب اپنی بالا دستی کو ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یوکرائن کے واقعات سے واضح ہواہے کہ غیر ممالک کی مدد سے وہاں شدید سیاسی بحران برپا کیا گیا۔