میرٹھ (بھاشا)ضلع کے کھرکھوداتھانہ علاقہ میں تین افراد نے ایک خاتون کو اغواکرکے اس کی اجتماعی آبروریزی کی۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزمین کے خلا مقدمہ درج کرنے کے بعد انھیںگرفتار کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ ۳۵؍سالہ خاتون منگل کی صبح پپھونڈاگائوں میں واقع بینک جارہی تھی اسی دوران تین افراد نے خاتون کو اسلحہ دکھاکر اغواکرلیا اوراسے جنگل میں لے گئے ملزمین نے جنگل میں خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی اوراس کے کانوں کے ٹاپس ، موبائل اورنقد رقم لوٹ لئے۔ ملزمین خاتون کو بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرارہوگئے۔ راہگیروں نے بیہوشی کے حالت میں دیکھنے کے بعد اسے اسپتال میںداخل کرایا اورپولیس کواطلاع دی۔ہوش میںآنے کے بعد خاتون نے پولیس کو تین افراد کے ذریعہ آبروریزی اورلوٹ کے بارے میں بتایا۔ اس سلسلے میں کھرکھودا تھانہ انچارج نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر ملزمین کے خلاف اجتماعی آبروریزی ولوٹ کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے اورملزمین کی سرگرمی سے تلاش شروع کی جارہی ہے۔