دیوریا، 10 دسمبر (یوا ین آئی)اترپردیش کے دیوریا کے بھٹنی علاقے میں آج پانچ سالہ بچے کی لاش ملنے سے سنسی پھیل گئی۔پولیس کے مطابق یہ لاش ہمانشو دوبے عرف سندرم (5) کی بتائی جارہی ہے جس کا آٹھ دسمبر کو اسکول سے گھر واپسی کے دوران موٹر سائیکل سواروں نے اغوا کرلیا تھا۔اس سلسلے میں صدر کوتوالی پولیس کے ذریعہ نامزد مقدمہ درج کرکے بچے کی برآمدگی کے لئے دو تین لوگوں کو حراست میں لیکر معاملے کی چھان بین کی جارہی تھی۔پولیس کے بڑھتے دباؤ کے درمیان شہر کے نیوکالونی کے راجو دوبے کا مغوی بیٹا ہمانشو کی لاش کو آج صبح بھیٹی علاقے میں پھینک دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نیند کی دوا کی اوور ڈوز دئے جانے سے ہمانشو کی موت ہوگئی۔پولیس سرگرمی سے ہتھیاروں کی تلاش کررہی ہے۔