لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ علیحدگی پسند لیڈر مسرت عالم کو رہا کرنے کے خلاف منگل کو راشٹررکشا واہنی نے اسمبلی کے سامنے کشمیر کے وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کا پتلا نذر آتش کیا۔ واہنی کے قومی صدر انل کمارنے کہا کہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے مسرت کو رہا کر کے ملک کے ساتھ غداری کی ہے۔ انہوںنے وزیر اعظم سے کشمیر کے وزیر اعلیٰ پر دباؤ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔