دیر شب ساتھیوںکے ساتھ چوری کی واردات کے بعد لوگوں نے پکڑا
کانپور:چکیری تھانہ علاقے میں گھرمیںچوری کرنے آئے تین چوروں کو عوام نے پکڑ لیا۔ اسی طرح اپنی جان بچا کر دو چور بھاگ نکلے پکڑے گئے چور کی لوگوں نے بے تحاشہ پٹائی کر دی۔ جس سے وہ نیم مردہ ہو گیا۔
گرجا نگر علاقے میں رہنے والے سمر بہادر سبک دوش پولیس ملازم ہیں۔ انکے کرائے کے مکان میںوجے نگر باشندہ محمد شاہد رہتے ہیں۔ ای رکشہ چلاکر شاہد اپنے کنبہ کی پرورش کرتا ہے۔ رکشہ ڈرائیور نے بتایاکہ جمعرات کی شب تقریباً ۳ بجے تین چور آنگن کی دوار پھاند کر گھر میں گھسے اوررکشہ کی بیٹری چرانے لگے۔ آواز سننے سے پولیس اہلکار جاگ گئے اور چور کو دیکھ کر شور مچا دیا۔ شور سن کر چور موقع سے بھاگنے لگے ۔اسی دوران بھیڑ میں بھاگ رہے چوروں کو پکڑ لیا۔ لوگوںنے تینوں کو پکڑ کر پیٹنا شروع کر دیا۔ کسی طرح دو چور فرارہو گئے۔ پکڑے گئے ایک چور کو لوگوں نے بے رحمی سے پیٹنا شروع کردیا۔ مارپیٹ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پولیس پہنچ گئی پولیس نے پیٹ رہے چور کو لوگوں سے بچایا اور علاج کیلئے اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے علاج کے دوران چور کی موت کی تصدیق کر دی۔ انسپکٹر راجیو دویدی نے بتایا کہ لاش کا پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ معاملے کی اطلاع اعلیٰ افسران کو دی۔انسپکٹر کا کہنا ہیکہ لاش کی شناخت کیلئے پولیس ٹیم کو لگا دیا گیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ لوگوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔ فی الحال افسران کی ہدایت پر معاملہ درج کر کے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔