کراچی۔ پی سی بی چیئرمین شہریارخان نے کہا کہ بورڈ اگلے کچھ دنوں میں قومی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان اور نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کرے گا۔خان نے لاہور میں نامہ نگاروں سے کہاماضی میں ہمارے پاس نائب کپتان نہیں تھا لیکن اس بار ہم نائب کپتان کی بھی تقرری کر سکتے ہیں۔ ایمانداری سے کہوں تو کوئی پسند نہیں ہے لیکن مصباح الحق نے مجھ سے ملاقات کی اور اپنی سفارش دی ہے۔خان نے کہا کہ بنگلہ دیش کے آئندہ دورے کو دیکھتے ہوئے بورڈ کو جلد فیصلہ کرنا ہو گا۔وہیں دورہ بنگلہ دیش میں پاکستانی کرکٹ اسکواڈز کی قیادت تین کپتان کریں گے۔ ون
ڈے میں قیادت صہیب مقصود کو مل سکتی ہے۔ اسکواڈ میں محمد حفیظ، سعید اجمل، فواد عالم اور شعیب ملک کی واپسی ہوگی۔ کھلاڑیوں کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ آئندہ ماہ دورہ بنگلہ دیش میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت تین الگ الگ کپتان کریں گے۔ مصباح الحق ٹیسٹ اور شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ اعلٰی تعلیم یافتہ صہیب مقصود ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ یونس خان نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا لیکن انہیں ون ڈے ٹیم میں شامل نہیں کیا جائیگا۔ محمد حفیظ اور سعید اجمل کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ دورہ بنگلہ دیش سعید اجمل کی پہلی آزمائش ہوگی۔ ان کے مستقبل کا انحصار سیریز کی کارکردگی پر ہوگا۔ مصباح اور آفریدی کی جگہ سعید اجمل اور فواد عالم شامل کئے جائیں گے۔ ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ نئے سلیکٹرز بھی تنخواہ دار ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں۔ چیف سلیکٹر کیلئے محسن خان اور وسیم باری فیورٹ ہیں۔ اس کااعلان اسی ہفتے متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق معین خان سے دو اور دیگر سلیکٹرز سے ایک سال کا معاہدہ ہوا تھا۔ قبل از فارغ کئے جانے پر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا بھی امکان ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے چیئرمین مشاورت کر رہے ہیں۔