لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو نے لوہڑی اور مکر سکرانتی کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار محبت کا درس دیتے ہوئے بھائی چارہ اور پیار محبت سے مل کر یہ تہوار منایا جائے۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی اس موقع پر ریاست کے عوام کو نیک خواہشات پیش کی۔ انہوں
نے کہا کہ ان تہواروں سے ہمیں سماجی ہم آہنگی کا پیغام ملتا ہے۔