لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بی جے پی نے ملائم سنگھ یادو کے اس بیان پر سخت اعتراض کیا ہے جس میں انہوں نے گجرات میں ہوئے فسادات سے متعلق نریندر مودی پر تبصرہ کیا تھا۔ ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی نے کہا کہ وہ نریندر مودی کی مقبولیات سے بوکھلا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانچ ایجنسیوں اور عدلیہ سے کلین چٹ ملنے کے باوجود ملائم سنگھ یادو نریندر مودی کو نشانہ بنا رہے ہیں جو عدلیہ کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ یادوکو اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہئے۔ مسٹر باجپئی نے سوال کیا کہ مظفرنگر کے فساد میںہوئی اموات کیلئے کون ذمہ دارہ ہے۔ راحتی کیمپوں میں بیالیس بچوں کی اموات کی ذمہ داری کون لے گا۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ۳۰؍نومبر کو اجودھیا میں کار سیوکوں پر گولی چلواکر رام بھکتوں کے قتل کا حساب کون دے گا۔