چندوسی (نامہ نگار)ایس پی کے ضلع صدر فیروز خاں اور خاتون سیل کی ضلع صدر سنگیت یادو نے ووٹروں سے رابطہ برقرار رکھنے کے لئے پارٹی کارکنان کے ساتھ کیتھل گاؤں سے سائیکل یاترا کا آغاز کیا۔ فیروز خان کی قیادت میں اس ریلی میں خاص طور پر ملائم سنگھ یادو کو وزیر اعظم بنانے کا عہد لیا گیا اور ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے کا بھی عہد لیا گیا۔ ریلی دیہی علاقہ سے ہوتی ہوئی شہر کے کیتھل گیٹ برہم بازار ، پھڑیائی بازار، گھنٹہ گھر، مرادآباد گیٹ ہوتی ہوئی فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موق
ع پر ریلی کو خطاب کرتے ہوئے سابق ایم ایل سی چندرپال سنگھ نے کہا کہ ایس پی کی پالیسیوں سے عوام کو باخبر کیا جائے اور حکومت کی اسکیموں کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی اولین کوشش کی جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملائم سنگھ یادو کو وزیر اعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ضلع صدر فیروز خاں نے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہ ایس پی ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو تمام طبقوں کے مفاد کی خواہاں ہے۔ ریلی میں خاتون ضلع صدر سنگیتا یادو، تنویر قریشی، زاہد قریشی، راجیو چودھری ، پورن لال موریہ، پورن بالمیکی ، پروین یادو، عابد قریشی ، متین نواز، مقصود حلوائی، طالبان ، ڈمپی یادو، بادشاہ پتھرا، سلطان احمد اور چھٹن وغیرہ موجود تھے۔