کانپورشہر (نامہ نگار)کانپورشہر پارلیمانی نشست سے سماج وادی پارٹی کے پارلیمانی امیدوار سریندرموہن اگروال کی حمایت میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو۲۶؍اپریل کو کانپورپہنچ رہے ہیں۔ملائم سنگھ یادو بابوپورواعیدگاہ کے قریب انتخابی جلسہ کو خطاب کریں گے اس کے علاوہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو۲۷؍اپریل کو پریڈگرائونڈ میں عوامی جلسہ کوخطاب کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعلی کے عوامی جلسہ کے لئے سماج وادی پارٹی کارکنان نے مول گنج چوراہے پر جلسہ کیلئے ضلع انتظامیہ سے اجازت مانگی تھی لیکن انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔سماج وادی پارٹی امیدوار کی حمایت میں بابوپوروا وارڈ۳۱؍
کی کونسلر سائنہ ا پنے شوہر وایک سوحامیوں کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے۔