گورکھپور(نامہ نگار)بیک ورڈمسلم فورم اترپردیش کے زیر اہتمام ایک جلسہ ریاستی صدراقبال احمد کی صدارت میں کیمپ دفتر میں منعقد ہوا۔جلسہ میں فورم کے صدراقبال احمد انصاری نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ کے ذریعہ راج سبھا
ٹکٹ تقسیم کے سلسلے میں ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملائم سنگھ یادو کبھی پسماندہ مسلمانوں کے حمایتی نہیں رہے۔جب کہ ایس پی حکومت کو بنوانے میں پسماندہ مسلمانوں نے اہم تعاون دیاتھا۔مسٹرانصاری نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو کو یہ معلوم ہوناچاہئے کہ پسماندہ مسلمانوں کے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسہ نہیںہے۔اس لئے تنظیم فاطمہ اور جاوید علی خان کو راجیہ سبھا کو ٹکٹ دے کر پسماندہ مسلمانوں کامذاق اڑایا گیا ہے اگردونوں ٹکٹ پسماندہ مسلمانوںکو دئے جاتے تو یہ ماناجاسکتاتھا کہ ملائم سنگھ پسماندہ مسلمانوں کے مفاد میں کام کرتے ہیں۔جلسہ میں ماجد علی، محمد اعظم،منا سلمانی، مقصود منصوری ، اسلم منصوری ،آفتاب عالم ،مظہرالحق،اسلم انصاری اورمحمد ضیغم نے اپنے ا پنے خیالات کا اظہار کیا۔جلسہ کی نظامت ضلع صدر ایو ب انصاری نے انجام دی۔