کانپور (نامہ نگار)۔سماج وادی پارٹی کارکنان نے پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے یوم پیدائش کی ما قبل شام پارٹی دفتر میں سماج وادی پارٹی کے شہر صدر اور کارکنان نے نابینا بچوں کے درمیان پہنچ کر کیک کاٹا ۔ سماج وادی پارٹی کے کونسلروں نے کارپوریشن میں کیک کاٹنے کے بعد مٹھائی تقسیم کی ۔ سماج وادی پارٹی کے شہر صدر اوم پرکاش مشرا و دانشوران ایسوسی ایشن کانپور کے صدر پشپیندر دویدی کی قیادت میں پارٹی کارکنان ملائم سنگھ یادو کے یوم پیدائش کی ماقبل شام نابیناؤں کے اسکول پہنچے ۔ یہاں پر انہوں نے نابینا بچوں کے درمیان جاکر کیک کاٹا ۔ اس موقع پر محمد حسن رومی ، امر ناتھ شکلا ، ورون جیسوال ، ارون سنگھ ، راکیش کٹھیریا اور رنکو سنگھ وغیرہ موجود تھے ۔ اس کے علاوہ سماجوادی پارٹی کے کونسلروں نے کارپوریشن جلسہ گاہ میں کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کرکے پارٹی کے سربراہ کی صحت اور طویل عمری کی خواہش ظاہر کی ۔ اس موقع پر شہر صدر نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ کا یوم پیدائش یوم مساوات کے طورپر منایا جائے گا۔ انہوں نے ہمیشہ زمین سے وابستہ لوگوں کے بارے میں سوچا ہے ۔ اسی لئے ان کا یوم پیدائش دو دن تک منانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ سنیچر کو بھی سکشک پال اور پریڈ سمیت مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر حاجی سہیل احمد ، نوین پنڈت ، راکیش ساہو ، شبو انصاری ، مہیندر پرتاپ سنگھ ، آشوتوس ترپاٹھی اور راج کشور یادو وغیرہ موجود تھے ۔