گورکھپور (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی امیدواروں کے حق میں پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو ۵مئی کے بعد کبھی بھی گورکھپور میں عوامی جلسوں کو خطاب کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے پارٹی کے عہدیداران کو ذمہ داری سپرد کردی گئی ہے۔ ضلع صدر اودھیش یادو نے اس سلسلہ میں بتایا کہ آئندہ ۵مئی کے بعد پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے گورکھپور آمد کی توقع ہے۔انہوں نے بتایاکہ پارٹی کے سربراہ کے جلسے کے لئے چمپادیوی پارک کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادوصدر پارلیمانی اور بانس گاؤں پارلیمانی حلقوں میں ایک ہی دن عوامی جلسہ کو خطاب کریں گے۔
وزیر اعلیٰ کے عوامی جلسہ کے لئے جگہ کا انتخاب جلد ہی کرلیا جائے گا۔