لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کشی نگر اور گورکھپور میں دو انتخابی جلسوں کو خطاب کریں گے۔ گورکھپور میں پارلیمانی حلقہ اور بانس گاؤں پارلیمانی حلقہ میں امیدواروں کی حمایت میں مشترکہ جلسوں کوخطاب کریں گے۔ مسٹر یادو ادت نرائن ڈگری کالج کا میدان، پڈرونا میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار رادھے شیام سنگھ اور بارہ بجے سینٹ اینڈریوز کالج کے میدان، گورکھپور میں سماج وادی پارٹی کے پارلیمانی امیدوار راج متی نشاد اور اسمبلی حلقہ کے امیدوار گورکھ پرساد پاسوان کی حمایت میں انتخابی جلسوں کوخطاب کریں گے۔