لکھنؤ، 21 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کل اعظم گڑھ لوک سبھا حلقے سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔پارٹی کے ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد مسٹر یادو اعظم گڑھ میں عوامی جلسے کو خطاب کریں گے۔ مسٹر یادو مین پوری لوک سبھا سیٹ سے بھی الیکشن لڑرہے ہیں۔دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی آئندہ 24 اپریل کو وارانسی لوک سبھا سیٹ سے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ وہ گجرات کی ودودرہ سیٹ سے بھی الیکشن لڑرہے ہیں۔اعظم گڑھ اور وارانسی سیٹوں پر آئندہ 12 مئی کو پولنگ ہوگی۔