نئی دہلی:اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا ہے کہ اگر ان کے والد ملائم سنگھ یادو کو وزیراعظم اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو نائب وزیراعظم بنانے کی بات آتی ہے تو ان کی پارٹی کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کو تیار ہے ۔مسٹر یادو نے یہاں ‘‘ہندوستان ٹائمس لیڈر شپ سمٹ ‘‘ میں ایک سوال کے جواب میں یہ رائے زنی کی۔ سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان آئندہ عام چناؤ میں اتحاد کے امکانات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا ‘‘راہل گاندھی ہمارے پرانے ساتھی ہیں، کانگریس اگر طے کرتی ہے کہ اتحاد کی جیت پر نیتاجی (ملائم سنگھ یادو) کو ملک کا وزیراعظم اور راہل گاندھی کو نائب وزیر اعظم بنایا جائے گا تو اتحاد کے لئے صرف ہاں ہی نہیں بلکہ میں تو چاہوں گا فورا اتحاد قائم کیا جانا چاہئے ۔’’انہوں نے کہا کہ اپنے والد کے وزیراعظم بننے کے خواب کو سچ کرنے کے لئے سماج وادی پارٹی کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کو تیار ہے ۔