لکھنؤ(نامہ نگار)مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے سماجوادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے پردہ کے سلسلہ میں دیئے گئے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ہمدرد رہنما نے یہ بیان دے کر اپنے دل کا زہر اگلا ہے۔ وہیں مولانا نے کابینی وزیر محمد اعظم خاں کے مسجد کو مندر بتانے والے بیان کی بھی مذمت کی ہے۔ بابری مسجد کی شہادت کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔