بیجنگ: چین نے ملائیشیا سے آج ملائیشیا ایئر لائنز کے حادثہ کا شکار جہاز ایم ایچ 370 (بوئنگ 777) کی جانچ جاری رکھنے کی اپیل کی۔چین نے یہ درخواست ملائیشیا کی جانب سے آج کئے گئے اس اعلان کے بعد کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بحر ہند میں ریونین جزیرے پر ملنے والا ملبہ گزشتہ 17 ماہ سے لاپتہ طیارہ ایم ایچ 370 کا ہی ہے ۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنیگ کی سرکاری ویب سائٹ پر دیے گئے بیان میں ملائیشیا سے اس حادثے کے متاثرین لوگوں کے اہل خانہ کے مفادات اور ان کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لئے سنجیدہ کوشش کرنے کی اپیل کی ہے ۔ چین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثے کے دن جہاز کے ساتھ آخر ہوا کیا تھا، اس راز کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات آگے بھی جاری رکھی جائے ۔ اس سے پہلے ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے اعلان کیا تھا کہ بحر ہند کے ریونین جزیرے پر پایا گیا طیارے کا ملبہ لاپتہ ملائیشیا جہاز ایم ایچ 370 کا ہی ہے ۔