اقوام متحدہ:افریقہ کے مشرقی ساحل پر ری یونین جزائر کے قریب ملے مبینہ طور پر جہاز کے پچھلے حصے کی جانچ کے لئے ملائیشیا اپنی ایک ٹیم بھیجے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کوالالمپور سے بیجنگ پرواز کے دوران ملائیشیاکا جہاز ایم 370 بحر ہند کے اوپر حادثے کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ ملائیشیا کے ٹرانسپورٹ و جہاز رانی کے وزیر لیو تیانگ لوئی نے بتایا کہ انھوں نے ملبے کی جانچ کے لئے ایک پارٹی کو ری یونین جزائر بھیج دیا ہے ۔ انہوں نے امیدظاہرکی ہے کہ یہ ٹیم جلد ہی ملبے کی شناخت کر لے گی۔ری یونین کے ہوائی نقل و حمل کی پولیس کے ایک افسر ایرک چیسنییو نے اس بابت بتایا کہ یہاں حاصل شدہ ملبہ طیارے کا ہو سکتا ہے لیکن اس کی مزید جانچ کی ضرورت ہے ۔گزشتہ سال کوالالمپور سے بیجنگ کے لئے پرواز کے بعد طیارے ایم 370 بحر ہند کے اوپر مبینہ طور پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے میں مسافرین اور عملہ ممبر کے 239 رکن سوار تھے ۔ ابھی تک اس کی کوئی باقیات نہیں ملی ہے ۔