لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ خالی اسامیوں پر بھرتی کے مطالبہ کے سلسلہ میں بیروزگار ایکسرے ٹیکنیشینس نے دو شنبہ کے روز سواستھ بھون پرمظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایکسرے وغیرہ کو مفت کئے جانے کا اعلان کر رہی ہے لیکن ایکسرے کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے ۔
مظاہرہ کر رہے ایکسرے ٹیکنیشینس نے مطالبہ کیا کہ خالی اسامیوں پر ان کی تقرری کی جائے تاکہ عوام کو بہتر صحت خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہرایک مظاہرہ کے بعد اعلیٰ افسر انہیں یقین دہانی کراکر خاموش کرا دیتے ہیں۔ افسران کہتے ہیں کہ ان کے مطالبے جلد پورے کئے جائیں گے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ہی ان کے وعدے حکومت کے منصوبوں کی طرح
گم ہو جاتے ہیں۔