لکھنئو، 23 نومبر: اترپردیش میں 11 دنوں کی ہڑتال کے بعد ملازمین کام پر لوٹنے لگے ہیں۔
ہڑتال کو ختم کرنے کیلئے الہ آباد ہائی کورٹ کو مداخلت کرنی پڑی۔ کورٹ کے فیصلے کے بعد کل شام ملازمین کے لیڈروں کی ملاقات میں کام پر جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ملازمین کے لیڈر اجئے سنگھ کے مطابق مختلف اضلاع میں تمام ملازمین کام پر واپس لوٹ آئے ہیں۔ لیکن ڈاریکٹوریٹ اور ہیڈکوارٹر میں ہفتہ کے دن کی چھٹی ہونے سے وہ پیر کو کام پر واپس آئیں گے۔
ملازمین کے کام پر لوتنے سے ان کے خلاف حکومت کی طرف سے لگایا گیا ایسما (لازمی خدمات حفاظتی ایکٹ) بھی واپس لیا جارہا ہے ۔
اس ملازمین کے مطالبات کو پورا کرنے کے عمل کی نگرانی ہائی کورٹ کرے گی۔ کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ ملازمین سے بات چیت کرکے ہڑتال ختم کرائی جائے ۔
اس سے پہلے ریاستی حکومت نے ہڑتالی ملازمین سے مذاکرات کیلئے زرعی پیداوار محکمہ کے کمشنر آلوک رنجن کی صدارت میں چیف خزانہ سیکریٹری اور چیف عملہ سیکریٹری پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی تھی جو ملازمین سے مداکرات کررہی تھی۔
کمیٹی نے ہڑتال کررہے ملازمین سے دو مرحلوں میں بات کی لیکن ہڑتال ختم نہیں ہوسکی آخر کار عدالت کو مداخلت کرکے ہڑتال ختم کرانی پڑی۔