گورکھپور
:ملازمین کی غلطی کا خمیازہ گورکھپور ڈیپو کو بھوگتنا پڑرہا ہے ۔ ای ٹی ایم میں صحیح کرایہ درج نہ ہونے کی وجہ سے دہلی جانے والے مسافروں سے گزشتہ ساڑھے تین ماہ سے پانچ روپئے کم کرایہ لیا جارہاہے ۔ نئی ای ٹی ایم میں کرایا درج کئے جانے کے بعد مذکورہ معاملہ روشنی میںآیا ہے۔ عام دنوں میں گورکھپور ڈیپو سے روزانہ ۱۶؍اورتہواروں کے موقع پر تقریباً ۳۰سے زائد بسیں گورکھپور، دہلی کے لئے چلتی ہیں ۔ کرائے میں اضافہ گزشتہ ۳؍ اگست سے کردیا گیاتھا۔ فی ٹکٹ پانچ روپے کم کرائے لئے جانے کے سبب گورکھپور ڈیپو کو تقریبا ۹ لاکھ روپئے کے نقصان ہونے کا امکان ہے ۔اس علاقہ میں گوکھپور سب سے بڑا اسٹیشن ہے۔ یہاں سے روڈویز کی ۱۰۱؍باقاعدہ اور۸۵دیگر بسیں طے شدہ مکامات پر جاتی ہیں ۔ گورکھپور دہلی راستہ گورکھپور ڈیپوکیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ خاص طورسے تہواروں کے موقع پر دہلی جانے والی بسوں کی تعداد میںدوگنا اضافہ کردیاجاتا ہے۔ گزشتہ ۳؍اگست کو گورکھپور سے دہلی کے کرائے میں پانچ روپئے کا اضافہ کردیاگیا تھالیکن ای ٹی ایم میں نیا کرایا درج نہیں کیا گیا۔ لہذا فی مسافر سے پانچ روپئے کم کرایہ لیاجارہاتھا۔ ایک ہفتے قبل جب نئے اے ٹی ایم کو دوبارہ درست کیا گیاتو دہلی کا کرایہ ۷۷۸روپئے درج تھا یہ معاملہ روشنی میںآنے کے بعد کارپوریشن کے افسران اورملازمین میں افراتفری پھیل گئی۔ فی الحال اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق روڈویز میں ڈیژل کا زیادہ استعمال ہونے پر ڈرائیوروںسے زائد ڈیژل کا خرچ وصول کیا جاتاہے۔ اب اتنی بڑی رقم کو محکمہ کے ملازمین اورافسران سے وصول کیاجائے گا۔