اجودھیا،17دسمبر(یو این ا ئی) یوں تو یو م پیدائش سال میں ایک دن منائی جاتی ہے لیکن سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کی یوم پیدائش 76دنوں تک منفرد انداز میں منائی جا رہی ہے۔یہ تقریب ان کی یوم پیدائش گذشتہ 22نومبر سے شروع ہوئی تھی اور اسے 05فروری تک منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس تقریب کے منتظم ا شیش پانڈے(دیپو) نے بتا یا کہ ملائم سنگھ یادو 76برس کے ہوگئے ہیں اس لئے ان کی یوم پیدائش 76دنوں تک منائی جائے گی۔مسٹر پانڈے نے بتایا کہ ہر روز شام کو تقریبا 300غریبوں کو کھانا کھلایا جا تا ہے۔ اس کے بعد انہیں کمبل، پھل ، چادر و روز مرہ کے سامان دئے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تقریب کے ذریعہ لوگوں کو مفت طبی سہولیات دی جا رہی ہیاور ساتھ ہی مسٹر سنگھ کے درازی عمر کے لئے پوجا کرائی جا رہی ہے۔غریب طلبہ کو مفت میں کتابیں وغیرہ دی جارہی ہیں اور یتیم خانوں اور گروکل میں پھلوں کی تقسیم بھی کی جار ہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس درمیان بلڈڈونیشن کیمپ بھی لگایا جا رہا ہے۔