لکھنئو،28نومبر(یو این ا ئی)سیاسی اتحاد کے ساتھ ساتھ اب سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو اورراشٹریہ جنتا دل سربراہ لالو پرساد یادونئے اتحاد کی جانب گامزن ہیں۔موصولہ اطلاع کے مطابق ملائم سنگھ کے بڑے بھتیجے تیج پرتاپ کی شادی لالو یاد و کی چھوٹی بیٹی راج لکشمی سے طے پائی ہے۔ سیاسی گلیاروں میں اسے نئی سیاسی حکمت عملی کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔دسمبر کے وسط میں دونوں خاندان نئی رشتہ دار ی کی بنیاد ڈالنے والے ہیں اور اس درمیان سگائی کی رسم ادا کی جائے گی جبکہ شادی کا شاہانہ پروگرام فروری کے مہینے میں منعقد کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تیج پرتاپ نے حال ہی میں ملائم سنگھ یادو کے گڑھ مین پوری سے جیت درج کرکے ممبر پارلیمنٹ بنے ہیں۔ ملائم سنگھ
یادو نے پارلیمانی انتخابات کے بعداس سیٹ کو چھوڑدیا تھا کیونکہ انہوں نے اعظم گڑھ سے بھی جیت درج کی تھی۔اس شادی کی وجہ سے نہ صرف دونوں خاندان قریب ا ئے ہیں بلکہ سیاسی طور پر بھی دونوں کی قربت میں اضافہ ہوگا۔۔
تیج پرتاپ ایٹاوہ ضلع کے سیفئی گاؤں میں ملائم سنگھ یادو کے بڑے بھائی ا نجہائی رنویر سنگھ یادو و مردولا یادو کے گھر 21نومبر1987 کو پیدا ہوئے تھے۔شادی کی خبریں اس وقت ا ئی ہیں جب چند ہی روز قبل ملائم سنگھ یادو و لالو پرساد یادو نے ا پسی اتحاد کا اشارہ دیا تھا اور جنتا دل کو ایک مرتبہ پھر نئے سرے سے زندہ کرنے کی کوشش شروع کی ہے۔اس کوشش سے ملک میں ایک نئی سیاسی صف بندی کے شروع ہونے کا امکان ہے۔اس سے یہ بھی قیاس ا رائی کی جارہی ہے کہ کئی پارٹیوں کو ملا کر ایک بڑے اتحاد قائم کرنے کی سمت میں کام کیا جا رہا ہے۔دونوں سربراہان میں 1990کی دہائی میں قیادت کے نام پر اختلافات ہوگئے تھے ۔ 1997میں مشترکہ اتحاد سیبننے والی حکومت میں ملائم سنگھ یادو کو وزارت عظمی کی دعویداری پر لالو یادو نے زبردست اختلاف کیا تھا۔اس رشتہ داری سے دونوں کی تلخی میں کمی ا ئے گی اور سابقہ تلخ تجربات کوبھی دونوں کو بھلانے میں ا سانی ہوگی۔اس سے قبل 90 کی دہائی میں بھی ملائم سنگھ یادو کے بڑے بیٹے اور موجودہ وزیر اعلی اکھیلیش یادو کی شادی بھی لالو یادو کی بڑی بیٹی میسا سے طے پائی تھی لیکن بعد میں یہ معاملہ الجھ گیا اور دونوں کی شادی نہیں ہوپائی تھی۔n