لکھنؤ 28 مارچ (یو این آئی) اترپردیش کے پارلیمانی اور شہری ترقیاتی وزیر اعظم خاں سماجوادی پارٹی صدر ملائم سنگھ یادو کے نام پر مندر بنانے کی تجویز کے بعد ایک بار پھر تنازعات میں پھنس گئے جب بریلوی مسلمانوں کی تنظیم اسلام نے ان کے خلاف فتوی جاری کر اسے غیر اسلامی قرار دیا۔
فتوے میں لوگوں سے مسٹر خان کا سماجی بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے حالانکہ یہ فتوی کسی شخص خاص کے خلاف نہیں ہے ۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ جب تک مندر بنانے کی بات کرنے والا معافی نہیں مانگے تب تک اس کا سماجی بائیکاٹ کیا جانا چاہیے ۔ فتوے میں صاف کہا گیا ہے کہ یہ کسی مخصوص شخص
کے خلاف نہیں بلکہ صورتحال کے خلاف ہے ۔
مسٹر اعظم خاں نے پارٹی صدر ملائم سنگھ یادو کے نام پر مندر بنانے کی تجویز رکھی تھی۔ مسٹر خاں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر گجرات اور ملک کے دیگر حصوں میں کئی مندر بنے ہیں ۔ تجویز کے مطابق مسٹر یادو کا سیاست اور ریاست کی ترقی میں بہت بڑا تعاون ہے ۔