فتح پور(نامہ نگار)حکومت سے بجلی کی چوری پر روک لگانے کیلئے مہم کے ذریعہ کارروائی کرنے کے حکم کے بعد بھی زمینی سطح پر حالات کچھ اورہیں۔محکمہ کے ذریعہ حکومت کی ہدایت کے تحت مہم شروع کی گئی لیکن ابھی تک کئی گائوں میں لوگ غیرقانونی طریقے سے بجلی کا استعمال کررہے ہیں اہم بات یہ ہے کہ بجلی کی چوری کیلئے محکمہ کے ملازمین ذمہ دارہیں۔ اورافسران ملازمین کے سامنے بے بس ہیںبجلی محکمہ کے ملازمین شہر سے ملحق علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے بجلی کی چوری کروارہے ہیں ،
اس میں افسران کی ملی بھگت ہے۔غیرقانونی رقم وصول کرنے کا دائر ہ وسیع ہے۔اگراس کی جانچ کی جائے توبجلی محکمہ کو زبردست خسارہ سامنے آئے گا۔غیرقانونی رقم شہر اورگائوں کے لوگوں سے بلاخوف وصول کی جارہی ہے۔اس رقم میں اعلیٰ افسران کا بھی حصہ ہوتاہے اس کی وجہ سے افسران کوشش کے باوجود بھی بجلی کی چوری کو روکنے میں ناکام ہورہے ہیں۔شہر اورگائوں میں اگربڑے پیمانے پرمہم شروع کی جائے تو سیکڑوں افراد بغیر کنکشن کے بجلی استعمال کرتے ہوئے اس کی چوری کررہے ہیں۔