کابل :طالبان کے سابق رہنما ملا محمد عمر کے خاندان نے جانشینی کے معاملے کے سلسلے میں باغی گروپ کے حل کونسل کے فیصلے کو قبول کرنے پر متفق ہو گیا ہے ۔پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق طالبان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کر نئے ووٹنگ کرائے جانے کی تردید کی ہے ۔
منگل کو طالبان کے 200 رکن اور کمانڈروں نے ملا عمر کے بھائی ملا عبدالمنان اور اس کے بیٹے ملا یعقوب کے ساتھ کوئٹہ میں ملاقات کی ۔ طالبان کے اتحاد کونسل کے رکن ملا حمید اللہ نے کہا کہ تنازعات کے حل کمیٹی م¶ثر طریقے سے اپنا کام کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا“ہم نے دونوں فریقوں کے مسائل پر بات کی اور آخر میں ملا عمر کے خاندان نے اتحاد شوری یا کونسل کو یہ حق دے دیا کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ اس پر متفق ہیں اور اسے قبول کریں گے ۔ “انھوں نے کہا کہ کونسل ملا منصور کے ساتھ اگلی میٹنگ کرے گی۔ اس سے پہلے ملا عمر کے خاندان کے ارکان نے طالبان اہم عہدے پر ملا اختر منصور کے انتخابات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا اور نئے انتخابات کی مانگ کی تھی۔