تھانہ کاکوری کے تحت سماجوادی پارٹی لیڈر حاجی کمال قتل واردات کے ملزم محمد فیضان، سلمان، شاہ رخ، رحمان، نجمل آفتاب عرف عطے کو چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ آنند کمار نے ۲۲فروری تک عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ کاکوری میں زمین کے تنازعہ کو لے کر حاجی کمال کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا تھانہ کاکوری میں مدعی ابرار نے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔