ستنا: مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے امرپاٹن میں عدالت کے باہر ایک ملزم نے زہر کھاکر خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق دیویندر سنگھ نام کا ایک شخص ،جسے چھیڑ خوانی کے معاملہ میں عدالت میں پیش ہونے کے لئے گرام تالا سے یہاں لایا گیا تھا ،
زہر کھاکر خودکشی کرلی۔ 2013 میں اسکے خلاف چھیڑ خوانی کا ایک معاملہ درج کیا گیا تھا۔دیویندر نے عدالت کے احاطے کے باہر زہر کھاکر خودکشی کی۔ نازک حالت میں اسے ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔