ملکہ شیراوت کئی بار یہ کہتی آئی ہیں کی وہ نریندر مودی سے بہت متاثر ہیں اور ان کی خواہش ہے کے وہ بس ایک بار ان سے مل سکیںبالی وڈ اداکارہ ملکہ شیراوت کی فلم ’ڈرٹی پولیٹیکس‘ اگرچہ فلاپ ہو گئی ہو لیکن اس کے بعد بھی وہ بے حد خوش ہیں۔اپنی اس خوشی کا اظہار انہوں نے جمعرات کی صبح ٹوئٹر پر کیا۔انھیں جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر سننی ہے اور اس کے لیے ان کے پاس دعوت نامہ آیا ہے۔انھوں نے جمعرات کی صبح مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراس دعوت نامے کی ایک تصویر پیش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بے حد خوش ہیں۔ملکہ شیراوت کو یونیسکو کی طرف سے ایک دعوت ملی ہے جس میں انہیں پیرس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو سننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ملکہ نے ٹویٹ کیا، ’اس دعوت کے لیے بہت با عزت محسوس کر رہی ہوں۔ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر سننے کے لیے بیتاب ہوں۔‘ملکہ شیراوت کو یونیسکو کی طرف سے پیرس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو سننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے اس دعوت کے مطابق جمعہ کی دوپہر نریندر مودی یونیسکو ہاؤس میں خطاب کریں گے۔ملکہ شیراوت کئی بار یہ کہتی آئی ہیں کی وہ نریندر مودی سے بہت متاثر ہیں اور ان کی خواہش ہے کے وہ بس ایک بار ان سے مل سکیں۔اس سے پہلے بھی ملکہ شیراوت نریندر مودی کے لیے اپنی دیوانگی کو ظاہر کر چکی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ مودی سے مل بھی پاتی ہے یا ان کی تقریر سن کر ہی واپس آئیں گی۔مودی یورپ آٹھ روزہ دورے پر ہیں اور اس دوران وہ فرانس بھی جائیں گے۔