نئی دہلی (وارتا)۔ وزیراعظم جن دھن اسکیم کے تحت ملک میں ۵۲ء۵کروڑ کھاتے کھولے جاچکے ہیں اور ان میں ۴۲۶۸کروڑ روپیہ جمع کرائے گئے ہیں۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس اسکیم کے مشن ڈائریکٹر نے سرکاری اور نجی بینکوں کے سینئرافسران کے ساتھ اجلاس میں اسکیم کی ترقی کاجائزہ لیا۔ اس میں ہندوستانی، قومی ادائیگی کارپوریشن، ہندوستان بینک یونین یونک آئی ڈی اتھارٹی آدھار اورصنعتی نمائندے بھی موجود تھے۔ بینکوں کے ذریعہ بتایاگیاکہ گزشتہ ۷؍اکتوبرتک پورے ملک میں ۵۲ء۵کروڑ جن دھن اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں اور ان میں صارفین کے ذریعہ ۴۲۶۸کروڑ روپیہ جمع کرائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اجلاس میں اکاؤنٹ ہولڈروں کو روپے کارڈ جاری کرنے کے عمل کا بھی جائزہ لیاگیا اور اس میں تیزرفتاری لانے پر زوردیاگیا۔
اجلاس میں بتایاگیا کہ مرکز کے زیرانتظام ریاست چنڈی گڑھ اورپڈوچیری کے ساتھ ہی گجرات کے تین اضلاع پوربندر،مہسانہ اور گاندھی نگر میں ہر ایک کنبہ کا ایک ایک اکاؤنٹ کھولاجاچکاہے۔ بینک دوستوں کے ذریعہ بیکنگ سہولیات کی توسیع وترقی پرزوردیتے ہوئے بینک افسران سے علاقوں کا دورہ کرکے بینک دوستوں کی تصدیق کرنے کیلئے کہاگیاہے۔ بینکوں سے کہاگیاہے کہ بینک دوست کی پہچان کو یقینی بنانے کیلئے یونیفارم، آدھار ، مجازمشین اور جن دھن اسکیم کے تحت ملنے والی بینکنگ سہولیات کے اندارج والا بورڈ ہوناچاہئے۔ سبھی بینکوں کوجن دھن اسکیم کی نشرواشاعت کیلئے سطح طور پرکام کرنے کیلئے کہاگیاہے۔