یروشلم: اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ملک میں بڑھتے تشدد کے واقعہ کے سبب جرمنی کے اپنے دورہ کو منسوخ کر دیا ہے ۔جنوبی اسرائیل میں ایک فوجی پر حملے کے بعد ایک فلسطینی شخص کو فوجیوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس کے کچھ ہی گھنٹے بعد یروشلم میں ایک فلسطینی خاتون نے ایک اسرائیلی پر چاقو سے حملہ کیا جس کے جواب میں اس نے عورت کو گولی مار دی۔ اس کے بعد وسطی اسرائیل میں ایک فلسطینی شخص نے ایک اسرائیلی پر چاقو سے وار کیا۔تشدد کے تازہ واقعات کے بعد نیتن یاہو نے اپنا جرمن دورہ منسوخ کر دیا ہے ۔ وہ جمعرات کو برلن میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کرنے والے تھے ۔ وزیر اعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق وہ ملک میں رہ کر صورتحال پر نظر رکھیں گے ۔