ادے پور : ملک میں روزانہ اوسطا 1235 سڑک حادثے ہوتے ہیں جس میں 388 افراد موت کے شکار ہوتے ہیں اور 1309 افراد زخمی ہوتے ہیںسرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سال 2014 میں 450898 سڑک حادثات میں 1.41 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور 477731 افراد زخمی ہوئے جبکہ راجستھان میں اس دوران 24639 سڑک حادثات میں 10287 کی موت ہوئی اور 27481 زخمی ہوئے ملک کے کل حادثات کی 5.40 فیصد سڑک حادثات راجستھان میں ہوتے ہیں جبکہ مرنے والوں کا فیصد 7.26 ہے اور زخمیوں کی کل فیصد 5.75 ہے ۔
مسلسل بڑھنے والے سڑک حادثات کی روک تھام کے مقصد پورے راجستھان میں آئندہ 28 ستمبر سے دو اکتوبر تک سڑک تحفظ مہم چلائی جائے گی۔ مہم میں نقل و حمل کے محکمہ کے ساتھ ہی پولیس، تعمیرات عامہ ، طبی اور صحت، شہری ترقی، مقامی بلدیاتی، دیہی ترقی اور پنچایت¸ راج محکمہ کے اشتراک اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے یہ مہم چلائی جائے گی۔