رام پور (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ترقی کی بات نہیں کرتی اور فرقہ پرستی کے راستہ پر چل رہی ہے۔وزیر اعلیٰ سماجوادی پارٹی کے پارلیمانی حلقہ کے امیدوار نصیرخاں کی حمایت میں قلعہ میدان میں ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشیات میں ہندوسماج سے زیادہ مسلمانوں کا تعاون ہے۔ مسلمانوں کے بھی بڑے کاروبارہیں جس سے معاشیات مضبوط ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر مودی کی ستائش کررہے ہیں اور ہمارے خلاف الزامات عائد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے لیپ ٹاپ تقسیم کئیجبکہ بی جے پی نے اس کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بغیر امتیاز کے تمام طبقوں کے مفادات کے لئے کام کررہی ہے۔پارٹی کا کام زیادہ ہے لیکن تشہیر کم کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے ایک افسر کو سزادی تو میڈیا نے پورے ہفتہ حکومت کے خلاف مہم شروع کی۔ان کا اشارہ آئی اے ایس افسر درگاشکتی ناگپال کی طرف تھا۔ گزشتہ ماہ کابینی وزیر اعظم خاں کے یہاں چوری ہوگئی تھی۔ بھینس کو بات کا بتنگڑ بنا دیا گیا اور بھینس کو لال ٹوپی پہنادی گئی۔انہوں نے کہا کہ آجکل کارگل کے بیان کو بلاوجہ مدعا بنادیا گیا ہے۔ ویزر اعلیٰ نے کہا کہ میرے خلاف بھی الزامات عائد کئے جائیں گے کیونکہ یوگیندر یادو کو بھی پرم ویر چکر دیا گیاتھا۔وزیر اعلٰی نے کہا کہ ان کی پارٹی پارلیمنٹ میں سچر کمیٹی ورنگناتھ مشرا کی سفارشات کو نافذ کرانے کے لئے جدوجہد کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے جوہر یونیورسٹی کو ملک کی اعلیٰ یونیورسٹی قراردیا۔انہوں نے شاہی امام احمد بخاری کے بارے میں کہا کہ وہ کبھی بی جے پی اور کبھی کانگریس کی حمایت کرتے ہیں اور سائیکل پر بھی سوار ہوکر اپنے رشتہ داروں کو دو گیس ایجنسیاں اور دو پٹرول پمپ دلوائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی لیڈر امت شاہ کے منصوبے ریاست میں کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کارگل جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں ریاست علی، حسین محمد،زبیر احمد،رضوان حسن، محمداحمد،علی عابد خاں واظہرالدین کا نام بتایا کہ انہوں نے کارگل کی جنگ میں اہم رول ادا کیا ہے۔