لکھنؤ(نامہ نگار)گورنررا م نائک نے آج نیتاجی سبھاش چندربوس کے ۱۱۸ویں یوم پیدائش پرشہید اسمرتی سماروہ سمیتی کے زیراہتما لکھنؤ کے سبھاش چوراہے پرمنعقد تقریب میںنیتا جی کی تصویرپرگل پوشی کی اوران کے مجسمہ پرہارپھول چڑھائے ۔
اس موقع پربھات کھنڈے سنگیت سنستھان کے طلباء نے قدم قدم بڑھائے جا جیسے حب الوطنی کے گیت پیش کئے۔ تقریب میںبالیکا ودیالے، کنیاانٹرکالج اوربابا ٹھاکر راگھوداس انٹرکالج کے طلباء بھی موجود تھے ۔ گورنرنے پی اے سی بینڈ کے اراک
ین اورگیت پیش کرنے والے طلباء وطالبات کوتمغہ دے کرسرفراز کیا۔ تقریب میں لکھنؤ کے میئرڈاکٹر دنیش شرما،بھات کھنڈے سنگیت یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر شروتی سڈولکر لال ، لکھنؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایس بی نمسے ، سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔ اس پروگرام کے بعد گورنرنے گاندھی بھون میںنیتاجی کے یوم پیدائش کے موقع پرکلیان کروتی سنستھا لکھنؤ کی جانب سے منعقد مفت معذور خدمات کیمپ میں معاون آلات تقسیم کئے ۔ اس موقع پرلکھنؤ کے میئر ڈاکٹردنیش شرما،مرکزی انسانی وسائل ترقیات کے وزیر مملکت ڈاکٹر رما شنکر کٹھیریا ، ڈاکٹر وی بی پرتاپ ، صدر کلیان کروتی سمیت دیگرلوگ بھی موجودتھے ۔
گورنر نے اس موقع پرکہا کہ نیتا جی نے جاپان اورجرمنی سے رابطہ قائم کرکے انگریزوںکی مخالفت کی۔نیتاجی نے دوسری مسلح آزادی کی لڑائی کاآغاز کیا۔ ڈاکٹر دنیش شرمانے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس گاندھی جی کے قریب بیحد عزت رکھتے تھے ۔ ہندوستان کی تاریخ اصل میں جدوجہد کی تاریخ رہی ہے۔ اس موقع پرگورنرنے معذوروںکو ٹرائی سائیکل وسلائی مشین تقسیم کی۔