لکھنؤ۔(نامہ نگار)مشرقی اترپردیش سے نریندرمودی کو خاص لگاؤ ہے۔ مشرقی اترپردیش میں بہرائچ ضلع میں قومی جنرل سکریٹری ہوتے ہوئے نریندرمودی کو گجرات کے وزیراعلیٰ بننے کا پیغام ملا تھا۔ یہ بات بی جے پی کے جنرل سکریٹری امت شاہ نے ڈومریا گنج پارلیمانی حلقہ کے پارٹی امیدوار جگدمبیکا پال کی حمایت میں منعقدہ ایک جلسہ میں کہی ۔انہوں نے پوروانچل کے پچھڑے پن کا سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی کو ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بدحالی کی ذمہ دار کانگریس ہے۔ جس نے مہنگائی اور بدعنوانی کو عروج بخشا۔ سماجوادی اور بی ایس پی مرکز میں لنگڑی حکومت چلانے کی مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں نریندرمودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت بننے پر وارانسی ،گورکھپور، لکھنؤ کو ایک سرکل میں جوڑ کر ترقیاتی کام کئے جائیں گے جو گاؤں تک پہنچیں گے ۔جلسہ کو ڈومریا گنج پارلیمانی حلقہ کے ذمہ دار جگدمبیکا پال گورکھپور حلقہ کے صدر اپیندر ناتھ شکلا ،برہم پرتاپ چودھری ،راجیندر دوبے وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔