نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) کسی بھی ملک کی ترقی وہاں کے اقلیتوں اور کمزور طبقات کی ترقی پر منحصر ہوتی ہے اس لئے ہندستان میں بھی جب تک اقلیتوں ، خاص طور سے مسلمانوں اور کمزور طبقات کی ترقی نہیں ہوگی تب تک ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی۔
مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج یہاں سینٹرل وقف بھون کی افتتاحی تقریب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس ک
ے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اقلیتوں ، خاص طور پر مسلمانوں کی معاشی ، سماجی اور تعلیمی ترقی کے لئے مودی حکومت نے جن اقدامات کا آغاز کیا ہے ، انہیں بلارخنہ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کے مسائل کے تئیں مسائل کے سلسلہ میں متعلقہ افراد سے رابطہ قائم کرکے حکومت ان کی بہبود کے سلسلہ میں انتہائی شفافیت اور مضبوطی کے ساتھ کام کررہی ہے ا ور اس سلسلہ میں انہوں نے گزشتہ دنوں مختلف ریاستوں کا دورہ کرکے وہاں زمینی سطح پر بہبودی کاموں کا جائزہ لیکر بہبودی اسکیموں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔