لکھنو۔ٔ(نامہ نگار) سماجوادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ ملک کی ترقی میں تاجروں کا اہم تعاون ہے۔ کاشتکار ، دستکار اور تاجروں نے ان کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ مسٹر یادو آج سماجوادی پارٹی کے صدر دفتر آل انڈیا تاجروں یونین وفد کے ذرریعے منعقدہ جلسے کو خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اور تاجر بھائی بھائی ہیں۔ کاشتکاروں کی ترقی سے تجارت کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ سماجوادی پار
ٹی اسی لئے تاجروں کی عزت کرتی ہے اور ان کے مسائل کی تئیں حساس رہتی ہے۔ انہوں نے کانگریس، بی جے پی اور بی ایس پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پارٹیوں نے ملک کی پسماندگی کو دور کرنے کے بجائے بحران پیدا کیا ۔ مسٹر یادو نے کہا کہ ان کی طرح تاجر بھی قول کے سچے ہوتے ہیں۔ پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اور ریاست کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو سے وفد نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں کاروباری طبقہ سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ وفد میں رکن پارلیمنٹ نریش اگروال وزیرمملکت نتن اگروال وچترنجن سوروپ ، ایل ڈی کو صدر ایس گرگ اور سابق رکن اسمبلی راج کمار اگروال شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ تجارت اور زراعت کے شعبے کی ترقی کی اسکیمیں سماجوادی پارٹی کی حکومت نے نافذ کی ہے۔ تاجروں نے گذشتہ اسمبلی انتخابات میں تاجروں کی مدد کی ہے۔ سماجوادی پارٹی نے بھی تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے ہیں۔ پارٹی نے تاجروں کے مفاد میں ویٹ نافذ نہیں ہونے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تاجرسیاسی ماحول بنانے میں معاون ہوتے ہیں۔ اس لئے اب انہیں سیاست میں اہم رول ادا کرنا ہے۔ اس موقع پر وزیرجیل راجندر چودھری ، قومی جنرل سکریٹری کرن مینندہ ، ریاستی سکریٹری ایس آر ایس یادو موجود تھے۔